دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل فورم کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن کی خوشی میں شاندار تقریب

96

دمام میں مقیم پاکستانی کمیونٹی فورم ” دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل ” کی جانب سے سعودی قیادت اور سعودی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر ایک پُروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی جس میں کمیونٹی افراد نے بھر پور شرکت کی دمام سے عابد شمعون چاند کے مطابق اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر کے پرنسپل محمد اجمل جمیل تھے جبکہ صدارت سماجی اور کاروباری شخصیت طالب کیانی ( الجبیل ) نے کی تقریب کے مہمان اعزازی میں مزمل حسین شاہ، چوہدری عرفان ، اور افتخار احمد دین ،شامل تھے اس شاندار تقریب کی نظامت کے فرائض محمد منشا طاہر نے سر انجام دینے تقریب میں دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل کی پوری ٹیم جن میں غلام مصطفی خاں صدر ، محمد افضال بدر ، خالد صدیقی، سنگر عظمت اللہ ،کلیم راو، محمد امین آزاد ، سعید ضیا ، اشتیاق احمد عباسی ، سردار مصطفی خان ، سلیم اختر ، زوہیب طاہر، مختیار علی خٹک، ندیم احمد اور ٹون سٹار کے نگل مرلی نے شرکت کی اس شاندار تقریب کو پاکستانی گلوکار خالد صدیقی اور آنڈین گلوگار نگل مرلی، نیہا سکسینہ جیسر کمار اور مصباح نے مسحورکن گیت پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے تقریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے روحانی ، مذہبی اور ثقافتی برادرانہ تعلقات اور مضبوط ہو رہے ہیں آج اس دن کو منانے کا مقصد اس مقدس سرزمین سے اپنی محبت اور وفاداری کا اظہار ہے تقریب میں اعلی کارکردگی کے حامل مرد و خواتین کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر حاضرین نے دی ٹیلنٹ انٹرنیشل کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کا کیک بھی کاٹا گیا۔