شگفتہ اعجاز ، فلسطینیوں کو کیا جواب دیں گی

209

پاکستان ٹیلی ویژن کی مشہور و معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحی صاحب کینسر کے موزی مرض میں مبتلا رہ کر وفات پاگئے،خدا ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے _
شگفتہ اعجاز صاحبہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ یوٹیوبر بھی ہیں جہاں ڈیلی ولاگنگ کا چینل چلاتی ہیں جس میں وہ روزانہ کا تقریبا اپنا ہر کیا ہوا کام دکھاتی ہیں جسے ڈیلی ولاگنگ کہا جاتا ہے،ان کی بیٹی انیہ اور داماد علی حمزہ کے بھی ڈیلی ولاگنگ کے چینلز ہیں جس سے مزید ان کے متعلق ان کے مداح ان کی خانگی زندگی کے متعلق جانتے ہیں۔
شگفتہ اعجاز صاحبہ نے اپنے شوہر کی بیماری کے متعلق چودہ لاکھ روپے کے خرچ ہونے تک کی بھی تفصیلات بتائ تھیں،یحی صاحب کے ہسپتال میں داخل رہتے وقت شگفتہ اعجاز کی بیٹیوں کا ہسپتال میں شوروغل مچانا،بروسٹ وغیرہ منگوا کر کھانا اور بہت کچھ جس پر تو وہ سبسکرائبرز کی طرف سے تنقید کا نشانہ بھی بنتی رہیں جس پر شگفتہ اعجاز کا اپنے سبسکرائبرز اور ری ایکشن والوں کو جواب ،کہ روز قیامت وہ ان سے حساب لیں گی یہ سب کچھ یوٹیوب پر موجود ہے،اور پھر مزید ری ایکشن والوں کے سوال کہ جب وہ خود دبئ جا کر ان حالات میں بھی زارا اور دوسرے یہودی برانڈز کو پروموٹ کر رہی ہیں ٫تو کیا روز قیامت فلسطینی بچے و خواتین ان سے نہی پوچھیں گے؟؟؟اور ساتھ ہی یہ کہ جو کچھ آپ اپنی روزمرہ کی زندگی دکھا رہی ہیں اور اس پر پیسے کما رہی ہیں تو دیکھنے والوں کو تو جو اچھا لگے گا وہ اس پر بھی کمنٹس کریں گے اور جو برا لگے گا اس پر بھی _پھر ساتھ ہی شگفتہ صاحبہ کا یحیی صاحب کی بیماری میں لندن جانا تو وہاں یحی صاحب کی جائیداد کا فروخت کرنا سب کچھ شگفتہ اعجاز صاحبہ نے خود بتایا ہے،پھر شوہر کی اس موذی مرض میں ہونے کے باوجود دبئ جانا اور وہاں بازاروں میں گھومنا اور پھر تنقید کا سامنا ہونے پر یہ کہنا کہ ضروری کام تھا اس لیے گئ تھی،اور پھر شوہر کی اس بیماری میں کہیں وہ شوہر کے بال بناتی نظر آگئیں تو دیکھنے والوں نے تعریفوں کے پل بھی باندھےکہ بنا فلٹر
لگائے تو خود اپنے آپ پر توجہ دئے بغیر شوہر کا خیال رکھتی بھی نظر آتیں _،لیکن اس وقت میں بحیثیت لکھاری شگفتہ اعجاز صاحبہ سے تعزیت کرنے کے ساتھ ان سے اور ان تمام ڈیلی ولاگرز سے سوال کرتی ہوں کہ جب ان کے اپنوں کا انتقال ہوتا ہے تب وہ کیمرہ ہاتھ میں لئے ولاگنگ کیوں نہیں کرتے؟؟؟؟
کیوں اس وقت وہ فون کا کیمرہ یا دوسرے کمیرے نہیں کھولتے اور کیوں اس وقت وہ ڈیلی ولاگز نہی بنا رہے ہوتے؟؟؟؟
کیوں ان لمحوں کو محفوظ نہیں کرتے جب کہ یہ تو اس جانے والے فرد کے ساتھ بالکل آخری لمحات ہوتے ہیں اس کے بعد تو اس سے ملنا ہی نہیں؟؟؟؟
وہ ان کے اپنوں کی تدفین کے لیے لے جاتے وقت جب کلمہ شہادت پڑھا جاتا ہے اس وقت آپ تمام ڈیلی ولاگرز کا کیمرہ کیوں نہیں کھلا ہوتا؟؟؟؟
یہ سوال شگفتہ اعجاز صاحبہ آپ اور تمام ڈیلی ولاگرز ضرور کیجئے گا اپنے آپ سے۔
اور جب اس کا جواب مل جائے تو جو اصلاح اپنے آپ سے مطلوب ہے اسے کر لیجے گا کہ اسی میں آپ کی بھلائ ہے۔
آپ سے محبت کرنے والی