حسن نصراللہ کی شہادت بڑا نقصان، مسلم ممالک کو متحد ہونا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمن

132
We have not gone home by signing

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے، اسرائیل کیخلاف مسلم ممالک کو متحد ہونا پڑے گا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ اسرائیل مسلم حکمرانوں سے نہیں مسلم لیڈرز سے خوفزدہ ہے، اسرائیل ساری کارروائیاں کرنے کے باوجود مکمل ناکام رہا ہے،اسرائیل فلسطینیوں اور مسجد اقصی کی آزادی کی تحریک کو ختم نہیں کرسکا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسرائیل چاہتا تھا فلسطینی سرینڈر کردیں لیکن اپنی لاشیں اٹھانے والے کھڑے ہیں ہمارے حکمران نہیں کھڑے، قیامت کے روز یہ سب حساب دیں گے، اتنا بڑا دہشتگرد اسرائیل آگے بڑھ رہا ہے لیکن ہمارے حکمران خاموش ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیخلاف مسلم ممالک کی فوجوں کو اعلان کرنا چاہئے،وزیراعظم شہبازشریف نے مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر اقوام متحدہ میں بات کی، وزیراعظم کی گفتگو میں وہ جان نہیں تھی جو ہونی چاہیے تھی، وزیراعظم کو پتا ہونا چاہیے کونسی سی بات کس پلیٹ فارم پر کس طرح ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئرش وزیراعظم نے اسرائیل مردہ باد کا نعرہ لگایا شہباز شریف بھی یہ نعرہ لگا سکتے تھے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پراسرائیل پر واضح موقف اختیار نہ کر کے شرمندگی کا مظاہرہ کیا، ہمارا حکمران طبقہ ایجنٹ کا کردار ادا نہ کرے اتنی ہی بات کرے جتنی ضروری ہے۔