راولپنڈی:ڈینگی وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے،راولپنڈی میں ایک روزمیں 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد تمام مریضوں کو الائیڈ اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے ایک ہزار 1سو 77 افراد متاثر ہیں، زیر علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 138 ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہریوں کے خلاف مجموعی طور پر 3462 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر 1401 عمارتوں کو سربمہر جبکہ 2502 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کارروائیوں کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے کی وارننگ کے باوجود ڈینگی لاروا دوبارہ ملنے پر انہیں مجموعی طور پر ایک کروڑ 68 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیاتھا تاحال احتیاط کے حوالے سے کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے ہیں۔