لاہور: یونیورسٹیوں اور کالجز میں  ہیلمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

226

 لاہور : محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں اور کالجز میں  ہیلمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی کا مراسلہ تمام کالجز کے پنسپلز اور یونیورسٹی کے  رجسٹرار کو بھیج دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہیلمٹ کے حوالے سے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے مراسلے میں کہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اساتذہ اور طلبہ ہیلمٹ لازمی پہنیں گے، بغیر ہیلمٹ کالج یا یونیورسٹی آنے والوں کا داخلہ بند کیا جائے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی کالج اور یونیورسٹی میں پارکنگ پر پابندی لگائی جائے ۔

جاری کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں اضافے اور نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے، عمل نہ کرنے والے تعلیمی ادارے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔