لاہور:وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کاکہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے،دو سال پہلے ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے باعث بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پاکستان کو 30ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ حکومت توانائی کے شعبے کی ترقی پر کام کررہی ہے، پاکستان کو ماضی میں طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ایشیا دنیا کی آبادی کا نصف حصہ ہے ، توانائی استعمال کرنے اوردنیا کی معیشت میں ایشیائی معیشت کا بھی بڑا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا ٹیکنالوجی کا لیڈر ہے،ایشیا بہت جلد دنیا کا آدھے سے زیادہ جی ڈی پی حاصل کر لے گا، ہمیں اپنے منصوبوں میں جدت لانا ہو گی، ایشیا ئی ممالک کو از خود درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا کیونکہ ترقی یافتہ ممالک اپنی غلطیوں کو ٹھیک کرنے پرتیار نہیں ،ہمیں خود سے ہی اپنے مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔