حیدر آباد تباہ حالی سے دوچار، صدر ،وزیر اعظم سے دور ے کی اپیل

92

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت جمعہ کی شب کوہ نور چوک پر منعقدہ جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، مرکزی ڈپٹی قیم ممتاز حسین سہتو، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ طاہر مجید، صوبائی رہنما عبدالوحید قریشی ،امیرضلع عقیل احمدخان، نائب امیر عبدالقیوم شیخ، قیم ضلع عدنان دانش نے خطابات کیے جبکہ جے آئی یوتھ حیدرآباد کے صدر عرفان قائم خانی،الخدمت فاؤنڈیشن حیدرآباد کے صدر نعیم عباسی ، عبدالمعید شیخ ایڈووکیٹ، عبدالباسط خان کے علاوہ شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کے رہنماؤں انجمن ریشم بازار کے طارق شیخ، صرافہ اینڈ جوئیلرز کے شکیل احمد، یاور شاہ، عبدالحق نے بھی شرکت کی ،ضلعی نائب صدر عبدالقیوم شیخ نے شہر میں تعلیم، صحت، انفراسٹیکچر کی تباہ حالی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ صدر اوروزیر اعظم حیدرآباد کا دورہ کریں اور دیکھیں کہ آج سندھ کا دوسرا بڑا شہر ٹرانسپورٹ، صحت ، تعلیم اور سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،حیسکو نے عوام کا جینا محال کیا ہوا ہے، بجلی گیس کے بحران سے صنعتیں بند ہوچکی ہیں یہاں کے طلبہ یونیورسٹی سے محروم ہیں، کئی دہائیوں سے شہر پر مسلط ٹولے نے سوائے تباہی کے کچھ نہیں کیا، جماعت اسلامی حیدرآباد کی عظمت رفتابحال کرے گی یہاں کی عوام کا مقدمہ حافظ نعیم الرحمان لڑرہے ہیں ،جلسہ میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔