جاپان کی جانب سے یوکرین کو 10 لاکھ نصابی کتب کی فراہمی

115

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے یوکرین کو تعلیمی شعبے کی مدد کے لیے 10لاکھ سے زیادہ نصابی کتب فراہم کردیں۔ نصابی کتب کی حوالگی کے حوالے سے دارالحکومت کیف کے قریب واقع ارپن شہر کے ایک اسکول میں تقریب منعقد ہوئی۔ شرکا میں جاپان اور یوکرین کے سرکاری افسران شامل تھے۔ اس موقع پر جاپان کے سفیر ماتسودا کنی نوری کا کہنا تھا کہ یوکرین کی نوجوان نسل ملک کی تعمیر نو کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔کتب کی فراہمی جاپان بین الاقوامی تعاون ایجنسی جائیکا کے توسط سے کی گئی اور انہیں یوکرین بھر کے تقریباً 10ہزار اسکولوں میں پانچویں جماعت کے طلبہ میں تقسیم کیا جائے گا۔