نیپال میں سیلاب اور تودے گرنے سے 38افراد ہلاک

134
نیپال میں امدادی کارکن سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کررہے ہیں

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال میں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 38 افراد ہلاک اور 29 لاپتا ہوگئے۔ ہفتے کے روز ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں 3ہزار سے زائد کارکنوں نے حصہ لیا۔ سیلاب سے دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت ملک کے کئی حصے زیرآب آگئے ہیں۔