اسرائیلی اخبارات کی بانی پی ٹی آئی کی حمایت لمحہ فکریہ ہے، مفتی قاسم فخری

93

کراچی:تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی ) کراچی کے امیر مفتی قاسم فخری نے اسرائیلی اخبارات میں بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں شائع ہونے والے آرٹیکل پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے۔

مفتی قاسم فخری نے کہا ہے کہ اسرائیل امت مسلمہ کا بد ترین دشمن اور معصوم فلسطینیوں کا قاتل ہے،مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث ناجائز ریاست اسرائیل کے اخبارات کی جانب سے عمران خان کی حمایت لمحہ فکریہ ہے، فرانس کے خلاف احتجاج کی پاداش میں ٹی ایل پی کو انڈین ایجنٹ کہنے والوں کو آج خود یہودی میڈیا نے اسرائیل کا ایجنٹ ڈکلئیر کر دیا۔

مفتی قاسم فخری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر پاکستانیوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی،پس پشت عمران خان یہودی لابی سے مل کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں کرتے رہے ہیں،پی ٹی آئی رن قومی اسمبلی اسما حدید کے زریعے اسرائیل کو امت مسلمہ کا خیر خواہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

مفی قاسم فخری نے مزید کہا کہ عمران خان نے قائد اعظم کے اسرائیلی ریاست کو قبول نہ کرنے کے اصولی موقف سے بھی غداری کی کوشش کی،کل تک عمران خان کی ایما پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک لبیک پاکستان پر فارن فنڈنگ کے بے بنیاد الزامات لگا کر کالعدم قراردے دیا تھا۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیر کراچی نے کہا کہ آج دنیا بھر سے پاکستان دشمن قوتوں کی جانب سے عمران خان کی رہائی کی قراردادیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں،ماضی میں بھی عمران خان لندن میئر شپ الیکشن میں مسلمانوں کے مقابلے میں یہودیوں کی الیکشن کمپین چلاتے رہے ہیں۔ انہوں نے قوم سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو چاہئے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں کے بجائے حقائق کی روشنی میں فیصلہ کریں۔