حکومت خود پی ٹی آئی کے جلسے کی تشہیر کرتی ہے، شاہد خاقان عباسی

223
If the election had not been stolen

اسلام آباد:سربراہ عوام پاکستان پارٹی  اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے  کہا ہے کہ حکومت خود پی ٹی آئی کے جلسے کی تشہیر کرتی ہے،یہ ماننا ہو گا کہ پی ٹی آئی کو عوام کی سپورٹ حاصل ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پہلے بھی  وکلا تحریک مشرف کو ہٹانے کے لئے تھی جج وکیل سب استعمال ہوئے،تھ کمیشن بناتو وکلا تحریک کی اصلیت سامنے  آجائیگی، میں پہلے بھی ہونے والی وکلا تحریک کا حصہ نہیں بنا کیونکہ مجھے اس کی حقیقت پہلے دن ہی سمجھ آگئی تھی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت  ترامیم سب کے سامنے رکھیں کیا عوام اس بات کی اہل نہیں کہ وہ ترامیم کے بارے میں جانے؟ آئین میں بہت سی ترامیم کی ضرورت ہے، لیکن جو ترامیم یہ کر رہے نہیں وہ نہیں چاہیے ۔  بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جیل میں انسان کی سوچ بدل جاتی ہے جو خود جیل میں ہے وہ اسٹیبلشمنٹ سے کیا بات کرے  گا؟