جیکب آباد:خاتون پولیو ورکر کے ڈی این اے سے زیادتی کی تصدیق

202

جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر کے ڈی این اے سے اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ او (ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر) ڈاکٹر ارشاد سرکی نے پولیو ورکر کے ڈی این اے کی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق  کرتے ہوئے بتایا کہ لمس یونيورسٹی  لیب جامشورو نے زیادتی کی جانچ پر مبنی ڈی این اے کی رپورٹ جاری کردی۔

ڈی این اے رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم احمد جکھرانی کے ڈی این اے میچ کرگئے ہیں۔ خاتون سے زیادتی کیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائےگی۔

یاد رہے کہ خاتون پولیو ورکر کو 11 ستمبر کو انسداد پولیو مہم کے دوران زیادتی کانشانہ بنایا گیا تھا۔