پاکستان میں رواں برس پولیو کا 24واں کیس حیدرآباد سے رپورٹ

243

اسلام آ باد: پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، جس کے بعد رواں برس رپورٹ کیسز کی تعداد 24 تک جا پہنچی ہے۔

انسداد پولیو کے لیے قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی ) کی ترجمان عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو لیبارٹری کے مطابق متاثرہ بچے کی عمر 29 ماہ ہے، مزید کہا کہ سندھ میں اب تک پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو چکی ہے۔

عائشہ رضا فارق نے بتایا کہ پولیو وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر لیا ہے، ہائی رسک اضلاع میں بچوں تک ویکسین کی رسائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے انسدادِ پولیو اقدامات (پی ای آئی)اور ای پی آئی مل کر بگ کیچ اپ اقدام شروع کر رہے ہیں۔