جامعہ کراچی میں ’ کام پر ہراسگی اور بد سلوکی ‘ کے حوالے سے آگاہی پروگرام کا انعقاد

346

کراچی : جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے فائنل ایئر طلبہ کی جانب سے ’ کام پر پراسگی اور بد سلوکی ‘ کے حوالے سے سماجیاتی ، بین الاقوامی تعلقات اور قانونی نقطہ نظر پر ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

اس پروگرام کا مقصد کام کی جگہ پر ہراسگی اور بدسلوکی جیسے اہم مسائل کو سماجی، قانونی اور بین الاقوامی تناظر میں سمجھنا اور اس حوالے سے ممکنہ  اس مسئلے کے حل کے ساتھ اس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

پروفیسر عفیفہ ( ایم فل اسکالر فیکلٹی ممبر سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ آف جامعہ کراچی ) ، پروفیسر شاہ رخ شاہنواز (ایڈووکیٹ سندھ ہائی کورٹ اینڈ فیکلٹی ممبر شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ آف جامعہ کراچی ) ، عفیفہ گل سمو (سابق اسسٹنٹ رجسٹرار اور لیگل کنسلٹنٹ نیشنل اسمبلی آف پاکستان) نے بطور مہمان خطاب کیا ۔

منعقدہ پروگرام میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نوشین وصی صاحبہ ، پروفیسر امجد علی ، پروفیسر خوشبو غوری نے بھی شرکت کی ، دیگر ماہرین سماجیات، بین الاقوامی تعلقات اور قانون کے معروف افراد کی شرکت کے ساتھ جامعہ کراچی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی ۔

معزز مہمانوں نے اس اہم موضوع  پر اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء کو ہراسگی کے حوالے سے وسیع تر معلومات فراہم  کیں اور اس کے نتائج پر روشنی ڈالی ۔

اس پروگام  میں زیر بحث یہ اہم مقاصد شامل تھے جن پر طلبہ و طالبات کو آگاہی فراہم کی گئی ۔

  1. سماجی عوامل کا جائزہ : کام کی جگہ پر ہراسگی کے پس پردہ سماجیاتی عوامل کو سمجھنے کن اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے ، جو معاشرتی ساخت اور رویوں کو مدنظر رکھ کر مسئلے کی جڑوں تک پہنچنے کی کوشش کریں گے ۔
  2. بین الاقوامی تعلقات کی نقطہ نظر: اس موضوع کو بین الاقوامی سطح پر دیکھا گیا کہ کیسے عالمی سطح پر مختلف ممالک میں کام کی جگہ پر ہراسگی کے مسئلے سے نمٹتے ہیں اور اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں ۔
  3. قانونی فریم ورک: پاکستان میں کام کی جگہ پر ہراسگی سے متعلق قوانین کا جائزہ لیا گیا اور اس بارے میں آگاہی دی گئی کہ کس طرح موجودہ قانونی ڈھانچہ ہراسگی کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
  4. روک تھام اور مداخلت کے طریقے: ماہرین کی گفتگو کے دوران ہراسگی سے بچاؤ اور اس کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مداخلتی حکمت عملیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔


اس پروگرام کے آخر میں جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے فائنل ایئر کے طالب علم حسیب صابری اور طالبہ جویریہ سلطان جنہوں نے اس آگاہی سیشن کا اہتمام کیا ہے نے معزز مہمانوں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا ساتھ ہی طلبہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا ۔

واضح رہے کہ اس موضوع کی اہمیت کے پیش نظر یہ ایک نمایاں موقع تھا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو شرکت کا موقع ملا جنہوں نے اس بارے میں آگاہی حاصل کی کہ کام کی جگہ پر ہراسگی اور بدسلوکی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کس طرح کے اقدامات ضروری ہیں ۔