حسن نصراللہ کی شہادت: ایران کی امت مسلمہ کو حزب اللہ کیساتھ کھڑے ہونے کی اپیل

240
stand with Hezbollah

تہران: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبروں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے متحد ہونے اور لبنان کے عوام اور حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت کی خبروںکے بعد ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں علی خامنہ ای نے اسرائیل کی پالیسی کو ’تنگ نظری‘ اور لبنان پر مہلک حملوں کو ’مجرمانہ‘ قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان میںخامنہ ای نے کہا کہ ’لبنان میں نہتے لوگوں کے قتل عام نے ایک بار پھر غاصب حکومت کے رہنماؤں کی تنگ نظری اور احمقانہ پالیسی کو ثابت کر دیا۔‘

ایرانی رہنما نے حسن نصر اللہ کا ذکر نہیں کیا لیکن بعد میں حزب اللہ کے ایک بیان نے حسن نصر اللہ کی موت کی تصدیق کی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے بدلہ لینے کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا اور اس کے بجائے اعلان کیا کہ اسرائیل ’اپنے اقدامات پر پچھتائے گا۔‘

انہوں نے ایران کے اگلے اقدامات کا بتائے بغیر مزید کہا کہ ’اس خطے کی تقدیر کا تعین مزاحمتی قوتیں کریں گی، جن میں حزب اللہ سب سے آگے ہے۔