وفاقی محتسب سکھر کے سابق مشیرمحمد اسلم پٹھان انتقال کرگئے

89

سکھر(نمائندہ جسارت) بلدیہ اعلیٰ سکھر کے سابق ڈائریکٹر، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے سابقہ رجسٹرار، وفاقی محتسب سکھر کے سابقہ مشیر اور سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے سابقہ سیکرٹری جنرل محمد اسلم پٹھان انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین سکھر میں ادا کی گئی جس میں سابق صدور، دیگر اراکینِ ایوان، سیکرٹریل اسٹاف اور مختلف مکتبہ فکر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا۔ ایوان کے سرپرست وقار محمود خان، صدر بلال وقار خان، سینئر نائب صدر گرداس وادھوانی، نائب صدر محمد کامل فاروقی، نومنتخب عہدیداران صدر محمد خالد کاکیزئی، سینئر نائب صدر امیت کمار، نائب صدر ملک محمد اویس رئیس، سابق صدور صدر محمد دین، شکیل احمد مختار، محمد اقبال آرائیں، انجینئر عبدالفتاح شیخ، عامر علی خان غوری،محمد رفیق ڈوسانی، ملک محمد رضوان الحق، سینئر رْکن حاجی نورالدین آگرہ والے و اراکینِ مجلسِ انتظامیہ اور اسٹاف کے عملے نے اْن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور مرحوم کیلئے مغفرت وبلندیِ درجات اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔ آمین