کراچی سمیت سندھ کے علاقوں میں ڈینگی کے 14کیسز رپورٹ

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع وسطی میں5، ضلع شرقی میں4، ضلع جنوبی میں1 کیس جبکہ حیدرآباد میں3 کیس رپورٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ سندھ میں 292 کیس رپورٹ ہوئے، جن میں سے256 کا تعلق کراچی سے ہے، رواں برس شہر میں ڈینگی سے1 شخص جاں بحق ہوا محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں برس سندھ میں1520 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 1322کا تعلق کراچی سے ہے۔