بلوچستان سے 4 ہزار کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش

76

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان سے 4 ہزار کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت یومیہ بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں خفیہ اطلاع ملنے پر بھوسے سے لدے ٹرک سے اسمگل شدہ 4ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد کرلی گئی۔کلیکٹر کسٹمز باسط عباسی کے مطابق 40لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ بلوچستان سے کراچی منتقل کی جارہی تھی۔