لاہور (صباح نیوز) لاہور سے ابوظہبی کیلیے روانہ ہونے والی پرواز نے فنی خرابی کی بنا پر روانگی کے ایک گھنٹے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر واپس ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر کے لائونج منتقل کر دیا گیا۔