کراچی میںاسپتالوں کی ایمرجنسیز بھرنے لگیں‘مریضوں کو مشکلات کا سامنا

87

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز بھرنے لگیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایمرجنسی کنسلٹنٹ جناح اسپتال ڈاکٹر عمار کے مطابق پرائمری اور سیکنڈری کیئر اسپتالوں میں سہولتوں کی کمی ہے، جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں روز2 ہزار مریض آنے لگے ہیں۔ ایمرجنسی میں آئے2 ہزار مریضوں میں سے صرف20 سے25 مریضوں کا داخلہ ہو پاتا ہے، اسپتال میں عملے کی کمی کے باعث اتنے مریضوں کا علاج ممکن نہیں۔4 ماہ پہلے تک جناح اسپتال میں روز1 ہزار مریض آتے تھے۔ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران کے مطابق سول اسپتال میں روز آنے والے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے، سول اسپتال کی ایمرجنسی میں 4ماہ پہلے تک 800سے زائد مریض آتے تھے۔