پورٹ آپریشنز اور شپنگ سیکٹر میں کسٹم کیلیے سیشن کا انعقاد

163
میری ٹائم اینٹی کرپشن نیٹ ورک کے سینئر ایڈوائزر، کلکٹرکسٹم انفورسمنٹ کاشرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو

کراچی ( کامرس رپورٹر ) گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان (جی سی این پی) اور میری ٹائم اینٹی کرپشن نیٹ ورک (ایم اے سی این) نے پورٹ آپریشنز اور شپنگ سیکٹر کے لیے کسٹم کے طریقہ کار میں مسنگ لنک کو ہموار کرنے کے عنوان سے ایک انتہائی دلچسپ اور معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا جس میں اسٹیک ہولڈرز کویکجا کیا گیا جن میں ٹرمینل آپریٹرز، آف ڈاک ٹرمینلز کے سینئر لیڈران اور آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن کے ممبران شامل تھے۔سیشن کی میزبانی کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (کے جی ٹی ایل) نے کی جس میں جی سی این پی، ایم اے سی این کے سینئر ایڈوائزر سید تنویر احمد نے شرکاء کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور سیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جی سی این پی، ایم اے سی این پروجیکٹ کے مشن اور مقاصد کا مختصر تعارف بھی پیش کیا۔ کلکٹرکسٹم انفورسمنٹ (پورٹ) عمر شفیق اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹم داؤد پیرزادہ نے اہم موضوعات سے نمٹنے کے لیے جامع پریزنٹیشن پیش کیں۔جیسے کہ شپنگ لائسنسنگ، ٹرمینلز پرکارگو ہینڈلنگ، پھنسے ہوئے کنٹینرز کے مسائل کو حل کرنے، جی ڈی ہولڈ کنٹینرز،آکشن، ڈیسٹرکشن، مختلف چارجز، پورٹ کنٹینر کی نقل و حمل، ٹی پی کنٹینرز، ٹرانسشپمنٹ ہب اور دستاویز میں ترمیم شامل تھیں۔سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء کو چیلنجز اور رکاوٹوں کا اشتراک کرنے کا موقع ملا جبکہ مقررین نے بصیرت انگیز حل اور ماہرانہ مشورے پیش کیے نیز کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کے سی ای او کو یادگاری شیلڈ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شرکاء کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔سیشن کے دوران میری ٹائم سیکٹر میں اچھے طریقوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ کسٹم کے مؤثر طریقہ کار اور پورٹ آپریشن عالمی تجارت کو آسان بنانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور بدعنوانی کی روک تھام کے لیے اہم ہیں۔جی سی این پی، ایم اے سی این پروجیکٹ اس کوشش میں سب سے آگے رہا ہے جو اچھے طریقوں کو قائم کرنے اور فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے جو اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعمیل اور تعاون کو یقینی بناتا ہے۔سرکاری، کاروباری اداروں اور سول سوسائٹی کے ساتھ منسلک ہو کر ایم اے سی این نے افریقا، ایشیا اور لاطینی امریکا جیسے خطوں میں انسداد بدعنوانی کے اقدامات کو کامیابی سے نافذ کیا ہے۔اس انٹرایکٹیو سیشن جیسے ایونٹس کے ذریعے ایم اے سی این میری ٹائم انڈسٹری میں شفافیت کے ساتھ احتساب اور سالمیت کو فروغ دیتا ہے جو عالمی سطح پر پائیدار اور اخلاقی تجارتی طریقوں کی راہ ہموار کرتا ہے۔