پاکستان میں پہاڑوں کی صفائی مہم اختتام پذیر ہوگئی

169

کراچی (کامرس رپورٹر)نے بلند پہاڑی علاقوں میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے نئے معیارات قائم کئے ہیں۔ اس مہم کے دوران16 مختلف پہاڑی مقامات جن میں کے ٹو، براڈ پیک بیس کیمپ، کونکورڈیا اور گورو II سے 1.727 ٹن (1,727 کلوگرام) کچرا صاف کیا گی سطح سمندر سے23,800 فٹ بلند کے ٹو پر کیمپ تھری پر صفائی مہم بھی شامل ہے۔ اس مشن سے 47مقامی کاروباری اداروں اور 100سے زائد افراد کو فائدہ پہنچا جو Mashreqکے ماحولیاتی نتائج کے علاوہ ٹھوس سماجی اثرات مرتب کرنے کے عزم کا عکاس ہیمشرق وسطی و شمالی افریقہ (MENA) ریجن کے معروف مالیاتی اداروں میں سے ایک Mashreq نے پاکستان میں پہاڑوں کی اپنی صفائی مہم کی کامیابی سے تکمیل کا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں پہاڑوں کی صفائی مہم Mashreq کے دنیا کی 14عظیم ترین پہاڑوں کی صفائی اور پیمائش کے عالمی سفر میں تاریخی سنگ میل ہے جس کا مقصد 7 چوٹیوں اور باقی 7 چوٹیوں کے بیس کیمپس تک پہنچنا ہے۔ یہ مہم Mashreq کے Climb2Change پروگرام کے تحت شروع کی گئی جو بینک کے ماحولیاتی، سماجی اور گورننس(ای ایس جی) کیلئے عزم اور کامیابیوں کو مربوط بناتا ہے۔جون 2024سے اگست 2024تک معروف کوہ پیما ماریا کونسیساؤ اور نائلہ کیانی کی قیادت میں Mashreqکی ٹیم نے پہاڑوں پر جمع ہونے والے کچرے اور ماحولیاتی عدم توازن کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے کے ٹو اور براڈ پیک (کے تھری) اور گوروٹو اور کونکارڈیا کے بیس کیمپوں سمیت 16پہاڑی مقامات صفائی مہم چلائی جو50روز تک جاری رہی۔مہم کے دوران ٹیم نے 26کیٹگریوں کا 1.727ٹن (1727 کلوگرام) کچرا کامیابی کے ساتھ اکٹھا کیا۔