لاہور،ٹریفک قانون کی خلاف ورزی،شہری موٹرسائیکل کی قیمت کے برابر جرمانہ کروا بیٹھا

33

لاہور( این این آئی) ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک رولز کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے،ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر موٹرسائیکل سوار کو 29 ہزار 200 روپے جرمانہ کیا گیا، شہری کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر دو،دو ہزار روپے کے 14 ای چالان موصول ہو گئے۔