بیجنگ ۔(اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار کیٹی بولٹر اور چین کی ٹینس سٹار شوائی ژینگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔28 سالہ برطانوی کھلاڑی کیٹی بولٹر نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں امریکی حریف کھلاڑی ٹیلر ٹان سینڈ کو شکست دی جبکہ چین کی شوائی ژینگ نے امریکی حریف کھلاڑی ایما ناواروکو شکست دی۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 28 سالہ برطانوی کھلاڑی کیٹی بولٹر نے ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی ٹیلر ٹان سینڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں چین کی ٹینس سٹار شوائی ژینگ نے دلچسپ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں امریکی حریف کھلاڑی ایما ناواروکو 4-6 اور 2-6سے شکست دیکر ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔