وزیراعلی سندھ کا کراچی کیلیے پانی کے منصوبے شروع کرنیکا فیصلہ

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاکستان و مشرق وسطی خواجہ آفتاب احمد سے ملاقات میں آئی ٹی انڈسٹری کے قیام و ترقی اور کراچی کیلیے سرکاری و نجی شعبے کی شراکت سے پانی کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ملیر ایکسپریس وے پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی تاکہ پہلے مرحلے کو آئندہ ماہ تک ٹریفک کیلیے کھول دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں وزیراعلی ہاؤس میں جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ حکومت صوبے میں آئی ٹی انڈسٹری کے قیام کیلیے کوشاں ہے جس کیلیے آئی ٹی پارکس قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلیے صوبے کی 3 جامعات این ای ڈی کراچی، مہران یونیورسٹی جامشورو اور آئی بی اے سکھر میں آئی ٹی کورسز کا آغاز کیا ہے جہاں دس ہزار نوجوانوں کو سرٹیفکیشن کورسز کرائے جا رہے ہیں۔