ماضی میں فٹبال فیڈریشن میں دنگے فساد ہونے کے باعث فیفا نے پابندی عائد کی، رانا ثنا

119
No deal with Imran Khan

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر براے بین الصوبای رابطہ و سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور ترقی کیلے ہر ممکن اقدامات کرینگے، بدقسمتی سے ماضی میں فٹبال فیڈریشن میں دنگے فساد ہونے کے باعث فیفا نے پابندی عائد کی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاکہ   وزارت اور سپورٹس بورڈ کا جو افسر کھیلوں کی سیاست میں ملوث پایا گیا اسے برطرف کردینگے،  حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ اسپورٹس فیڈریشنز اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے ، جہاں خامیاں ہونگی انہیں دور کیا جاے گا جبکہ کھیلوں کی سیاست میں جو افسر ملوث ہوگا اسے برطرف کردینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں دنگے فساد ہوتے رہے جس کے باعث فیفا نے پابندی عاد کی ، اس میں کچھ ہمارا بھی قصور بھی تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ بہترین ایتھلیٹ کیلے ایک واضح پالیسی لائی  جائے۔