پی پی کی سندھ حکومت کراچی کی تعمیر وترقی میں اصل رکاوٹ ہے، منعم ظفر

232
not remain silent

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہےکہ کراچی کی تعمیر و ترقی اورشہر کو سرسبز وشاداب بنانے میں اصل روکاوٹ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت، وزیر بلدیات اور قابض میئر ہیں، پیپلزپارٹی نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

 ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب،وائس ٹاؤن چیئرمین اسحاق تیموری کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 2 شریف آباد میں سراج الدولہ اربن فاریسٹ کا افتتاح کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ  اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبے کواختیارات اور فنڈز منتقل کیے گئے، 14سال قبل این ایف سی ایوارڈ میں صوبہ سندھ کو 78بلین روپے ملا کرتے تھے اور آج 1800بلین روپے ملتے ہیں اس کے باوجود سندھ حکومت پی ایف سی جاری نہیں کرتی اور کراچی کو اس کا جائز اور قانونی حق نہیں دیتی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کاکہنا تھا کہ  کچرا اٹھانے کی ذمہ داری سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پانی و سیوریج کا نظام، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ذمے ہے دونوں ادارے سندھ حکومت کے ماتحت ہیں اور سڑکیں بنانے کی ذمہ داری بھی سندھ حکومت کے پاس ہے، ہم کراچی کے عوام کے ساتھ ہیں،مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔