انڈونیشیا:سونے کی کان پر مٹی کا تودا گر گیا، 20 افراد دب گئے، 15 لاشیں برآمد

144
floods and landslides

جکارتا:انڈونیشیا میں سونے  کی کان پر مٹی کا تودا گرنے سے 20 افراد دب گئے، جن میں سے 15 کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مغربی صوبے سماٹرا میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ایک بہت بڑا مٹی کا تودا سونے کی کان پر آگرا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود 20 افراد دب گئے۔ اطلاعات کے مطابق سونے کی کان غیر قانونی تھی اور تودا گرنے سے دب جانے والے افراد سونا تلاش کررہے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیموں نے تودے کے ملبے سے 15 لاشوں کو نکالا جب کہ دیگر افراد کو نہیں نکالا جا سکا، جن کے زندہ بچ جانے کے بظاہر امکانات نہیں ہیں۔ امدادی ٹیموں نے شدید خراب موسم کی وجہ سےا مدادی کام کو مؤخر کردیا ہے۔