پی ٹی آئی نے تعلیم کا بیڑا غرق کیا، عوام کے تحفظ کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں، گورنر کے پی کے

215

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے پی کے  اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کر سکے، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا، ان کے پاس عوام کے تحفظ کیلئے بھی  کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو  گرتے ہوئے گورنر کے پی کے  نے پی ٹی آئی پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  کے پی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، صوابی میں دھماکا شارٹ سرکٹ سے ہوا یا کسی اور وجہ سے؟ اگر واقعہ شارٹ سرکٹ سے پیش آیا ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  11 ملکوں کے سفیروں کو کیوں بذریعہ روڈ سوات لےجایا گیا، سوات واقعےمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے، معاملے کی بھی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔