الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی  انتخابات کیس کی سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی

124
were declared as members of PTI

اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اگلے ہفتے کے لیے کیسز کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 2 اکتوبر بدھ کے روز کی جائے گی۔

ای سی پی نے پاکستان تحریک انصاف کو اس حوالے سے باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ یہ نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے انٹراپارٹی الیکشنز کیس میں دستاویزات طلب کر رکھی ہیں۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے متفرق درخواست میں اکبر ایس بابر کو نوٹس بھی جاری کررکھا ہے۔

کاز لسٹ کے مطابق اسلام آباد کے 3 حلقوں کے الیکشنز ٹربیونل کی تبدیلی  کے معاملے میں الیکشن کمیشن سماعت یکم اکتوبر کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے تینوں حلقوں کے امیدواروں کونوٹسز جاری کردیے سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔