پاکستان آذربائیجان کے ساتھ قانونی معاونت کو فروغ دینے  کیلئے پرعزم ہے، اعظم نذیرتارڑ

180
Illegal migration

  اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ قانونی معاونت میں مضبوط تعاون کو فروغ دینے  کیلئے پرعزم ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف  سے   ملاقات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے دستخط شدہ تعاون کی یادداشت پر پاکستان کو مبارکباد دی اور اس کے عملی نفاذ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے بارے میں امید ظاہر کی۔

سفیر نے فزیبلٹی اسٹڈیز اور ریگولیٹری ماحول کو نیویگیٹ کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاکستان میں کام کرنے والے آذربائیجانی کاروباری افراد کے لیے بھی تعاون کی  تجویز پیش کی۔ دونوں فریقین نے اپنے متعلقہ نظام انصاف میں کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے لیے قانونی تعلیم، تربیت اور صلاحیت سازی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔