اجتماعی کوششوں سےمعاشرے میں مایوسی پھیلانے والے ناسور شکست کھاچکے ہیں، آرمی چیف

147
the miscreants spreading despair

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ افراد جو معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے تھے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس دستیاب بے پناہ وسائل اور صلاحیتیں ہیں، پاکستان اقوام عالم کی صف میں اپنا جائز مقام ضرورحاصل کرے گا۔ان خیالات کا اظہار کراچی میں تاجر برادری کے رہنماؤں سے ملاقات میں کیا۔

آرمی چیف نے برادر اور دوست ممالک، خاص طور پر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کئی شعبوں میں مدد پر بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے  بزنس کمیونٹی سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے نمایاں صلاحیت موجود ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کور کا دورہ جہاں انہیں پاک فوج کی جانب سے آپریشنل تیاریوں اور کلیدی تربیتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے تاجروں اور کاروبار شخصیات نے مثبت معاشی اشاریوں کے حصول پر ایس آئی ایف سی پر اظہار اعتماد کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے نمایاں صلاحیت موجود ہے۔

آرمی چیف نےملکی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کی تعریف کی، شرکاء نے بھی ایس آئی ایف سی پراعتماد کااظہارکیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے معاشرے میں مایوسی پھیلانےوالوں کوشکست دی گئی۔

دورے کے دوران آرمی چیف نے کراچی میں انو وسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا، اس آئی ٹی پارک کا مقصد اکڈیمیا اور صنعتی اشتراک سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں با اختیار بنانا ہے، انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک میں بالخصوص مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سول سوسائٹی کے عمائدین بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔

آرمی چیف نے کراچی میں کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی اور ملک کی اقتصادی شرع نمو میں اضافے کے لیے کاروباری برادری کے کردار کو سراہا۔