سکھر : ریجنٹ سلیم کالونی کے مکین کا زخمی اہلیہ کے ہمراہ احتجاج

31

سکھر (نمائندہ جسارت) ریجنٹ سلیم کالونی کے مکین محمد شفیق عباسی نے اپنی زخمی اہلیہ رضیہ عباسی کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کے بااثر افراد نے ساتھیوں کے ہمراہ میری غیر موجودگی میں گھر پر چڑھائی کی، اہلیہ رضیہ عباسی کو بد ترین تشدد کانشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا اور بعد ازاں سیاسی مداخلت پر انہیں رہا کردیا۔