گورنر اپنا وائس چانسلر لگوانے کیلیے بہانے کر رہے ہیں، مریم نواز

55

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہگورنر پنجاب اپنا وائس چانسلر لگوانے کیلیے حیلے بہانے کر رہے ہیں، وائس چانسلر کی تعیناتی پر گورنر کو جس پر اعتراض تھا مسترد کرسکتے تھے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر اپنا وائس چانسلر لگوانا چاہتے ہیں، وائس چانسلر کی تعیناتی پر سارا معاملہ پنجاب یونیورسٹی کا ہے، میرٹ اور شفافیت پر وائس چانسلر لگائے ہیں، ہر کام میرٹ پر کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سفارشات بہت آتی ہیں، ایم این اے، ایم پی اے سب سفارش لاتے ہیں، میں کسی کی بھی نہیں سنتی۔ انہوں نے کہا کہ کالجز اور یونیورسٹیز میں منشیات کی روک تھام کے لیے بڑے بڑے گینگ پکڑے گئے ہیں، بڑے گینگز اپنے ذاتی جہازوں پر مختلف شکلوں میں منشیات لا کر بیچتے تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ محکمہ پولیس میں رشوت کے خاتمے کے لیے یونیفارم کے ساتھ کیمرے لگا رہے ہیں، کوئی بھی پولیس اہلکار اس یونیفارم کے بغیر ڈیوٹی نہیں کرے گا۔