اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آبادمیں ملاقات کی۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کی سربراہی صدر شہزاد شوکت نے کی۔ مجوزہ آئینی عدالت کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری کو سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے بارروم میں خطاب کی دعوت دی گئی۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد میں رفاقت اسلام، سمیعہ فیض درانی، نیلم عذرا خان ،تنویر احمد مغل،مختار احمد مانیری، رضااللہ و دیگر شامل تھے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، پی پی پی کے جنرل سیکریٹری نیر بخاری اور رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی بھی موجودتھے۔