پاکستان آذربائیجان کو جے ایف17 لڑاکا طیارے فروخت کریگا

127

راولپنڈی(آن لائن) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی کوششیں کی ہے۔جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے آذربائیجان کی فضائی قوت میں اضافے کا باعث بنیں گے ۔حالیہ دورہ پاکستان میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی جنگی صلاحیتوں پر بریف کیا گیا تھا۔حکومت آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان نے پاک فضائیہ کے دستے کو ایڈکس 2024 نمائش میں بھیجا ۔ایڈکس 2024 نمائش میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کو سٹیٹک ڈسپلے کے ساتھ فضائی مظاہرے کے لیے پیش کیا گیا ۔آذربائیجان جاتے ہوئے پاک فضائیہ نے تھنڈرز کو اپنے ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارے سے ری فیول بھی کیا ۔پاکستان سے آذربائیجان بغیر رکے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی پرواز ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کا سٹیٹک ڈسپلے اور شاندار فضائی مظاہرہ دیکھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے پاک فضائیہ کے طیاروں کی پیشہ وارانہ ول مہارت اور بہترین مینیوورایبلیٹی کا مظاہرہ پیش کیا۔ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری اے ای ایس اے ریڈار اور نظر کی حد سے اگے مار کرنے والے میزائلوں سے لیس 4.5 جنریشن لڑا کا طیارہ ہے۔ کثیر المقاصد جے ایف 17 تھنڈر مختلف اقسام کے حربی مشنز کو بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری آذربائیجان کے نیشنل سیکیورٹی پیراڈائم کے لیے باعث تقویت ہوگا،آذربائیجان صدر نے پاکستان کی حمایت و اعانت کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے لیے باعث تقویت قرار دیا۔