پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے مقدمات کی تفصیل مانگ لی

26

پشاور (آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی مشیر اینٹی کرپشن بریگیڈئر(ر) مصدق ملک، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن صدیق انجم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمر صدیق کی مقدمات کی تفصیل کیلیے دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت سے وفاق اور پنجاب میں دائر تمام مقدمات کی تفصیل مانگ لی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے حکومت کو درخواست گزاروں کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت 8 اکتوبر تک درخواست گزاروں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔ درخواست گزار کو اگلی سماعت تک گرفتار نہ کیا جائے۔ وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزاروں پر سیاسی بنیاد پر مقدمات بنائے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل دولت خان نے کہا کہ اس میں سرکاری نوکر بھی ہے کیسے سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزاروں کے خلاف پنجاب حکومت نے بھی مقدمات درج کیے ہیں۔