سکھر (نمائندہ جسارت) جے یو آئی سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں مولانا عبدالقیوم ھالیجوی صوبائی صدراور علامہ راشد محمود سومرو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، منزل گاہ سکھر میں صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا ۔ جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عمومی کا انتخابی اجلاس جامعہ منزل گاہ سکھر میں صوبائی امیر مخدوم العماسائین عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں منعقد ہوا، جے یو آئی میڈیا سیل کے مطابق اجلاس کے فرائض مرکزی معاون ناظم انتخاب علامہ ناصر خالد محمود سومرو نے انجام دیے۔ اس موقع پر صوبائی ناظم انتخاب مولانا محمد صالح انڈھڑ نے تفصیلی رپورٹ پیش کی، مرکزی ناظم انتخاب مولانا عطا الحق درویش نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے صوبائی امیر اور ناظم عمومی کے انتخابی نتائج کا اعلان کیا، مولانا عبدالقیوم ھالیجوی آئندہ5 سال کیلیے صوبہ سندھ کے امیر منتخب ہو گئے،جبکہ مولانا راشد خالد محمود سومرو آئندہ5 سال کیلیے صوبہ سندھ کے ناظم عمومی منتخب ہوئے ۔