سکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کیجانب سے گورنمنٹ اسلامیہ سائنس اینڈ آرٹس کالج میں بک فیئر اور ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ تھے جبکہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سکھر صہیب شیخ، پرنسپل اسلامیہ کالج اور ایڈوکیٹ سکندرر جونیجو شریک تھے۔ تقریب میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں نویں اور دسویں جماعتوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے، بک فیئر میں شرکا کے لیے مختلف کتابوں کے اسٹالز بھی لگائے تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ اور ناظم جمعیت صہیب شیخ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ طلبا کی سیرت و کردار سازی کے ساتھ ساتھ ہونہار طلبا کے ٹیلنٹ کے فروغ اور طلباکی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کرنے انکی حوصلہ افزائی کیلئے اس نوعیت کی تقریبات کا انعقاد کرتی رھتی ہے۔ زبیر حفیظ شیخ نے جمعیت کی جانب سے بک فیئر کے انعقاد کی تعریف کی اور اسے جمعیت کی تعلیم دعستی قرار دیا ۔