اسکواش: پاکستان کے عاصم خان کا بڑا اپ سیٹ، سیکنڈ سیڈ کھلاڑی کو شکست دیدی

44

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے عاصم خان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈ مصر کے یحییٰ النواسانی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ امریکی ریاست ورجنیا میں اس ٹورنامنٹ میں عاصم نے مضبوط مصری حریف کو ایک گھنٹے پر محیط سخت مقابلے کے بعد زیر کیا، عاصم خان نے یحییٰ النواسانی کو 11-7، 4-11، 11-6، 7-11 اور 11-7 کے اسکور سے شکست دی، عاصم کی اس شاندار فتح نے انہیں ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 28,750 ڈالرز ہے اور دنیا کے اسکواش کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہیں۔