انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان پر قومی سلیکشن کمیٹی کا یوٹرن

39

کراچی(اسپورٹس رپورٹر )انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان پر قومی سلیکشن کمیٹی نے یوٹرن لے لیا۔سلیکشن کمیٹی کا مشاورت کے بعد 3 ریزروکھلاڑیوں کو شامل کرنیکا امکان ہے،کامران غلام کو باہر کرنے پر سلیکشن کمیٹی پر کافی تنقید ہوئی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ کامران غلام ،زاہد محمود اورمحمد علی کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کئے جانے کا امکان ہے،ٹیم مینجمنٹ دوسرے یا تیسرے ٹیسٹ میں ریزرو کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو موقع دے سکتی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریزرو کھلاڑی چیمپئنز کپ کھیلتے رہیں گے۔