کراچی کلب نے روشن خان جہانگیر خان ٹیم بی کو شکست دے دی

252
ریالنس انٹر کلب ٹیم چیمپئن شپ کے اختتام پر فاتح کراچی کلب اور رنر اپ جہانگیر خان بی کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریالنس انٹر کلب ٹیم چیمپین شپ 2024 کا انعقاد۔ پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں ہوا۔ 8 ٹیموں نے شرکت کی جن میں ڈی اے کلب، کریک کلب، نیشنل بینک اسپورٹس کلب، کراچی کلب اور روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کی مختلف ٹیمیں شامل ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں کراچی کلب نے روشن خان جہانگیر خان ٹیم بی کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔ کریک کلب نے ڈی اے کلب کی ٹیم اے کو بھی 2-3 سے ہرا دیا۔ روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کی ٹیم سی نے نیشنل بینک کی ٹیم کو 2-3 سے شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈی اے کلب کی ٹیم بی نے روشن خان جہانگیر خان ٹیم اے کو بآسانی 1-4 سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ ریفری نوید عالم نے ریالنس پینٹ اور جناب الیاس احمد کا شکریہ ادا کیا جن کی اسپانسرشپ نے اس ایونٹ کو ممکن بنایا۔