جاپان نے مشاہداتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

76
جاپان کے تانیگا شیما جزیرے پر واقع خلائی مرکز سے راکٹ روانہ کیا جارہا ہے

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے زمینی حالات کی نگرانی اور قومی سلامتی کے لیے ڈیزائن کیے گئے مشاہداتی سیٹلائٹ کو ایچ 2اے راکٹ کے ذریعے کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ۔ متسوبشی ہیوی انڈسٹریز کے بیان میں کہا گیا کہ مشاہداتی سیٹلائٹ کو لے جانے والا راکٹ نمبر 49 کاگوشیما صوبے کے تانیگاشیما جزیرے پر واقع خلائی مرکز سے کامیابی سے روانہ ہوگیا۔بیان میں کہا گیا کہ مشاہداتی سیٹلائٹ خلا سے زمینی حالات کی نگرانی کرے گا۔ سیٹلائٹ کو آفات کے بعد نقصان کا تعین کرنے اور قومی سلامتی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔