چین میں افرادی قوت کی کمی معمر شہریوں سے مددطلب

80

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے ملک کی تیزی سے عمر رسیدہ ہونے والی آبادی پر زور دیا ہے کہ وہ کمیونٹی سروسز کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کریں۔ معمر افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ ملکی ترقی اور تعلیم سے لے کر کھیلوں تک کے شعبوں میں تعاون کریں۔چین کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میںشرح پیدایش کم ہورہی ہے اور حکام سکڑتی ہوئی افرادی قوت کو تقویت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔