جاپان: دنیا میں طویل ترین قید کاٹنے والا بے قصور نکلا

45

ٹوکیو(انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے ایک قیدی کو 46 سال بعد عدالت نے بے گناہ قرار دے کر بری کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جاپانی شہری ایواؤ ہاکامادا کو 1968 ء میں اپنے باس، اس کی اہلیہ اور 2 بچوں کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ 2014 ء میں کیس میں کچھ نئے ثبوت سامنے آنے کے بعد کیس کا دوبارہ ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کامادا اپنی سزا پر احتجاج بھی کرتے رہے، ان کا موقف تھا کہ استغاثہ نے انہیں جھوٹے اعتراف پر مجبور کیا تھا ۔ واضح رہے کہ وہ دنیا کی کسی بھی جیل میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والے قیدی ہیں۔