پشاور(آن لائن)پشاور پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا، ترجمان پیسکوکے مطابق800سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی گرڈ میں داخل ہوئے ہیں، مظاہرین نے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن کو آف کر دیا ہے، پشاور مظاہرین نے گرڈ سے منسلک تمام فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بند کر دی۔ گرڈ اسٹیشن آف کرنے سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی، مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کے سامنے سڑک بند کر کے احتجاج کیامظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے ہے، پشاور گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز91، محمدزئی پر 89جبکہ گل بیلہ پر لاسز 75فیصد سے زائد ہیں، لائن لاسز کی زیادتی کی وجہ سے مذکورہ فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔