پاکستان معاشی بحالی کے راستہ پر گامزن ہے، ڈونلڈ لو

37

 

نیو یارک(آن لائن)امریکا کے نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا امور ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحالی کے راستہ پر گامزن ہے، معیشت کی بحالی تمام پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ نیویارک میں پاکستان کے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کی عوام کے ساتھ گہرا تعلق ہے، پاکستان جس معاشی بحالی سے گزر رہا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا، معیشت کی بحالی نہ صرف نوجوانوں بلکہ تمام پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ڈونڈلو نے کہا کہ ان کی پاکستانی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں معاشی منصوبے اور اصلاحات سے متعلق جاننے کا موقع ملا، یہ منصوبے آسان نہیں لیکن یہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے پاکستان اپنی معیشت کو مستحکم کرے گا، امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کامیاب ہو، شہباز شریف کی حکومت سے ہمارے گہرے تعلقات ہیں۔