وزیراعظم شہباز شریف آج جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

15

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں جہاں وہ آج جمعہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم نے پائیدار ترقی کے اہداف پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز میں شرکت کی جہاں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آفات اور غیر منصفانہ عالمی مالیاتی نظام سے بڑھے ہوئے قرضوں کے جال سے بچنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد پر زور دیا۔