آپ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان ہیں؟ تو یہ خبر آپ کیلئے ہے

164

بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانی عوام کے لیے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔

اگر آپ مہنگی سولر پلیٹس خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو اب ای پلیٹ کے ذریعے بھی بجلی کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں کیونکہ پاکستان میں 700 واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والی سولر پلیٹ میدان میں آگئی ہے۔

نجی ویب سائٹ “پرو پاکستانی” کے مطابق معروف سولر ٹیکنالوجی کمپنی “ٹرائناسولر” (Trinasolar) نے پاکستان میں اپنی جدید “ورٹیکس این 720 واٹ” (Vertex N 720W) سولر پلیٹ سیریز متعارف کرا دی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پلیٹس جدید این ٹائپ اور آئی ٹاپ کون سیل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہیں، جس سے زیادہ سے زیادہ 720 واٹ کی پاور پیدا کی جا سکتی ہے۔

 یہ پینلز کم روشنی میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور انتہائی درجہ حرارت اور الٹراوائلیٹ شعاعوں کے انحطاط کو بھی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ سخت موسم میں بھی یہ پینلز بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید برآں زیادہ پینلز کی بجائے کم تعداد میں پینلز کے استعمال سے زیادہ بجلی حاصل کی جا سکتی ہے، جس سے تنصیب کے اخراجات جیسے ریکنگ، وائرنگ اور مزدوری میں بھی کمی آتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیا سسٹم پاکستانی صارفین کے لیے بجلی کے بڑھتے مسائل کا مؤثر اور طویل المدتی حل فراہم کر سکتا ہے۔

یہ سولر پلیٹس ان افراد کے لیے بہترین حل ہیں جو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں اور سستی و مؤثر بجلی پیدا کرنے کے خواہاں ہیں۔