تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن حزب اللّٰہ کی حمایت کرنے پر اسرائیل تنازع میں شامل کرنے کیلیے ایران کو اکسا رہا ہے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر نے حماس اور حزب اللہ کا نام لیے بغیرکہاکہ ہم ہر اُس طاقتورگروپ کے ساتھ ہیں جو اپنے حقوق کے لیے جنگ لڑرہے ہیں، ایسے گروپوں کی ہم حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا باعث بننے والے کسی بھی تنازع میں شامل نہیں ہوسکتے جس سے باہر نکلنا ناممکن ہو، لیکن کچھ قوتیں ہم جنگ کی جانب دکھیلنے کی بھر پور کوششیں کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے بعد اپنی توپوں کا رخ اب لبنان کی جانب کرلیا اور گزشتہ دنوں سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد11سو کے قریب ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔